لاہور(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقی لیگ سپنرعمران طاہر بھی پاکستان پہنچ گئے، لاہور سے تعلق رکھنے والے عمران طاہر نجی مصروفیات کے سبب لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کیں اور علیم ڈار اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔ عمران طاہر لاہور سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں تاہم وہ جنوبی افریقی نڑاد پاکستانی خاتون سے شادی کے بعد جنوبی افریقہ منتقل ہو گئے اور وہاں انہیں جنوبی افریقہ کی شہریت بھی مل گئی۔ اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم میں بھی شامل ہو گئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ وہ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کا میچ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ مزید ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں تا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم اگرچہ کمزور ہے لیکن پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اچھی سیریز ہو گی۔
مزید پڑھیے:خواتین کو کپڑے دھونے کی ضرورت نہیں ایسی شرٹ تیار ۔۔۔۔۔۔