لاہور(نیوز ڈیسک)سابق کرکٹرمحسن حسن خان نے شہر یار خان اور جگموہن ڈالمیا کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز ایک مقبول ترین سیریز ہے ، ان کی خواہش ہے کہ نیوٹرل مقام کے بجائے یہ سیریز پاکستان میں ہو۔نجی tv کے پروگرام ”یہ ہے کرکٹ دیوانگی “میں گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا حکومتی منظوری ایک لازمی جزو ہے ،عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں کھیلوں خصوصاََ کرکٹ کا کردار غیر معمولی ہے ، جس کی وجہ دونوں اطراف کے لوگوں کا ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کا مداح ہونا ہے۔ رابطے پر سابق چیئرمین پی سی بی جنرل (ر)توقیر ضیا ء نے کہا پاک بھارت سیریز ضرور ہو گی۔سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بارے میں محسن خان نے کہا قومی کھلاڑیوں کا انتخاب ٹی 20نہیں بلکہ ون ڈے یا ٹیسٹ کرکٹ سے ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا زمبابوے کیخلاف میچز پورے ملک میں رکھنے چاہئے تھے پروگرام میں گفتگو کر تے ہو ئے زینب عباس نے کہا دوطرفہ تعلقات معمول پر رہے تو پاک سیریز کا امکان ہے۔