اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

زمبابوے کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، شاہد آفریدی

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹوئنٹی20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا، آل راو¿نڈر کا کہنا ہے کہ ملکی سونے گراو¿نڈ آباد ہونے کی خوشی ہے، اپنی کارکردگی سے ٹوئنٹی 20 سیریز کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔
نجی ٹی وی سے بات چیت میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نارتھمپٹن شائر کاو¿نٹی کا حصہ بننے کے لیے11 مئی کو انگلینڈ جارہا ہوں اور 18مئی کو وطن واپس لوٹ کر مہمان ٹیم کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کروںگا۔یاد رہے کہ 6 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ اسٹیٹس کی حامل زمبابوے ٹیم 19 مئی کو لاہور پہنچے گی اور 14 روزہ دورے کے دوران 2 ٹوئنٹی20 اور 3ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی، پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 22 مئی کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے مختصر طرز کے میچ میں دونوں ٹیمیں 24 مئی کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔
ایک سوال پرقومی کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف مختصرطرز کا میچ ہارنے کا افسوس ہے لیکن اپنی سرزمین پر سیریز اپنے نام کر کے شائقین کو دہری خوشی دینے کی کوشش کروں گا۔انھوں نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 سیریز کے بعد واپس انگلینڈ جاو¿ں گا اور نارتھمپٹن شائر کاو¿نٹی کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کروں گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ78 ٹوئنٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 35 سالہ شاہد ا?فریدی نے انگلش کاو¿نٹی کے ساتھ جنوری میں معاہدہ کیا تھا اور معاہدے کی رو سے وہ نارتھمپٹن شائرکی طرف سے 6 میچز میں حصہ لیں گے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…