اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )قومی ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل بھی قومی ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر افسردہ ہیں، کہتے ہیں کہ شکست کی بڑی وجہ اٹیکنگ کرکٹ نہ کھیلنا ہے۔لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم پچھلی پانچ سیریز سے جارحانہ کرکٹ نہیں کھیل رہی جس کے باعث ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کپتان اور کوچ بنانا پی سی بی کا کام ہے۔ کھلاڑیوں کو دیگر امور کے بجائے اپنی گیم پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی نے بطور کپتان اچھی کارکردگی دکھائی ہے، انہیں وقت دیا جانا چاہئیے۔ کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ سے بھی گذارش کی کہ وہ دوران سیریز کھلاڑیوں سے کرکٹ کھلائیں، ٹریننگ نہ کروائیں، ٹریننگ تو کھلاڑی پورا سیزن کرتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں