جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زمبابوے سے سیریز میں اسٹیڈیم کے اطراف کی سکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زمبابوین ٹیم کے دورئہ پاکستان میں قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں ایک مربع کلو میٹر کا علاقہ ہائی سیکیورٹی زون ہوگا، رینجرز، اینٹی دہشت گردی اسکواڈز اور پولیس سمیت 3حفاظتی لیئرز بنائی جائیں گی، آس پاس میں واقع دکانوں پر کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ کپڑوں میں اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ڈیوٹی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 6سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے استقبال کے لیے تیاریاں اور انتظامات جاری ہیں،حکومت کی بھرپور معاونت سے تمام انتظامی امور سرانجام دیے جائیں گے، مہمان ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرایا جائے گا جہاں سے قذافی اسٹیڈیم چند قدم کے فاصلے پر ہے،کھلاڑیوں کی آمدورفت کے لیے اضافی انتظامات کی ضرورت نہیں پڑے گی۔وینیو کے اطراف میں ایک مربع کلومیٹر کا علاقہ ہائی سیکیورٹی زون قرار دیدیا جائے گا۔ وہاں رینجرز، اینٹی دہشت گردی اسکواڈز اور پولیس فورس سمیت 3حفاظتی لیئرز بنائی جائیں گی، ٹکٹوں کی فروخت کیلیے شہر میں کسی بینک کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں تاکہ لمبی قطاریں نہ لگیں،میچ کے روز کچھ فاصلے پر چند کاﺅنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے،واک تھرو گیٹس لگنے کے ساتھ تمام داخلی راستوں پر کیمرے بھی نصب ہونگے، پارکنگ اسٹیڈیم کے قریب نہیں بلکہ خاصے فاصلے پر موجود فیفا ہاﺅس کے باہر ہوگی، تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں انٹری کیلیے صرف 3گیٹ مختص کیے جائیں گے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نہ صرف سادہ کپڑوں میں وینیو کے اطراف میں ڈیوٹی دینگے بلکہ میچز کے دوران اسٹیڈیم میں بھی موجود رہیں گے، ٹیم کی آمد اور ہر مقابلے سے قبل مسلسل وینیو کے اطراف کو ڈیٹیکٹرز اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے چیک کیا جاتا رہے گا۔ یاد رہے کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم 2 ٹوئنٹی 20اور تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…