جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

شعیب ملک کی زمبابوے کے خلاف ہوم گراﺅنڈ میں کھیلنے کی خواہش

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف ہوم گراﺅنڈ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں ،ابھی میں 33سال کا ہوں ،43کا نہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے۔ تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ جب تک فٹ ہوں پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔ ویسے بھی ابھی 33 سال کا ہوں 43کا نہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ ڈومیسٹک اور دنیا بھر کی لیگز میں اچھا پرفارم کر رہا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ مجھ پر ٹی ٹونٹی کی چھاپ لگا دی جائے۔ زمبابوے کے خلاف ہوم گراﺅنڈ میں کھیلنا چاہتا ہوں تاہم کھلانا یا نہ کھلانا سلیکٹرز اور بورڈ کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ زمبابوے کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ دنیا کو مثبت پیغام پہنچے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…