کھلنا(نیوز ڈیسک)کھلنا ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی بہتر پرفارمنس پر بولنگ کوچ مشتاق احمد کا چہرہ بھی کھل اٹھا، انھوں نے کہاکہ بولرز نے پلان کے مطابق گیندیں کیں، فیلڈرز نے بھی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بھرپور ساتھ دیا، سست وکٹ پر محمد حفیظ کی تیز بیٹنگ نے ٹیم کا حوصلہ جوان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کھلنا ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ پہلے دن بھی بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن بدقسمتی سے کیچز ڈراپ ہوگئے۔ ورنہ بنگلہ دیش کو بہت کم اسکور تک محدود کیا جا سکتا تھا۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ نئے دن کے آغاز سے قبل ہیڈکوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو تحریک دلائی، ہر پوزیشن پر موزوں ترین فیلڈرز کھڑے کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی، اسدشفیق نے دونوں بہترین کیچز تھام کر میچ میں پاکستان کو حاوی ہونے کا موقع فراہم کیا، مشتاق نے کہا کہ اسپنرز نے درست لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے ہوئے حریف بیٹسمینوں کو کریز پر ٹھہرنے کی زیادہ مہلت نہیں دی، پلان کی کامیابی میں کپتان مصباح الحق کی عمدہ قیادت کا بھی عمل دخل تھا جنھوں نے سلو بولرز کے ساتھ پیس کا بھی اچھا استعمال کرکے بروقت وکٹیں حاصل کیں۔
مشتاق نے کہا کہ حریف کو توقع کے مطابق آو¿ٹ کرنے کے بعد یہی طے ہوا تھا کہ فتح کی جانب بڑھنا ہے تو مثبت انداز میں بیٹنگ کرنا ہوگی، سلو وکٹ پر اسپنرز کو حاوی ہونے کا موقع دینے سے بیٹسمین کیلیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں،اس بات کو محمد حفیظ بڑے اچھے انداز میں سمجھے،انھوں نے رن ریٹ بہتر رکھتے ہوئے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی، امید ہے کہ جمعرات کو بھی اسی ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائیگرز پر مزید دباو¿ بڑھائیں گے، اس وکٹ پر ایک اچھی سبقت بولرز کا کام آسان کردے گی۔
کھلنا میں بہتر پرفارمنس پر بولنگ کوچ مشتاق احمد کا چہرہ بھی کھل اٹھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































