لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر اور قذافی اسٹیڈیم کو سیل کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لئے متعدد بار نوٹسز بھیجے جانے کے باجود ٹیکس کی رقم ادا نہ کرنے پر قذافی اسٹیڈیم کو سیل کر دیا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کی عدام ادائیگی پر پی سی بی کے دفاتر، اردگرد کی دکانوں اور ریستورانوں کو بھی سیل کردیا جب کہ محکمے کے مطابق پی سی بی پر ٹیکس کی مد میں 4 کروڑ 80 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی حکام پراپرٹی ٹیکس کے معاملے میں متعدد بارعدالت سے حکم امتناعی لیتے رہے تاہم گزشتہ روز عدالت نے مزید حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پی سی بی حکام کو قذافی اسٹیڈیم سیل کرنے کا نوٹس بھیج دیا گیا تھا۔
پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی سی بی کے دفاتر اور قذافی اسٹیڈیم سیل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں