منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

چارملکی ٹورنامنٹ ، قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی،پلیئرز گذشتہ شب لاہور سے کراچی پہنچے جہاں سے ان کی براستہ دبئی ہوبارٹ روانگی شیڈول تھی، کپتان محمد عمران پرامید ہیں کہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے ٹیم کو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں میں بھر پور مددملے گی۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے فیڈریشن چیف اختررسول کی ملاقات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں،انکی ہدایت پرہی حکومت پنجاب نے قومی ٹیم کے آسٹریلیا میں شیڈول چارملکی ٹورنامنٹ کے اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری قبول کرلی، پی ایچ ایف کو92 لاکھ 43 ہزارروپے کے فنڈز موصول ہوگئے ہیں۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ کی طرف سے 86لاکھ 13ہزار روپے سفری اخراجات جبکہ 6لاکھ 30ہزارروپے ہوٹل اور کیمپ کے لئے جاری کیے گئے۔میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ آسٹریلیا دنیا کی نمبر ون ٹیم اور اس کے مقابلے میں پاکستان کی رینکنگ کافی کم ہے، البتہ دونوں ٹیموں کے مابین ماضی میں ہمیشہ کانٹے دار مقابلے ہوئے جس کے بعد کامیابی کے یکساں مواقع ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمارے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لیا، ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیمیں مسلسل چلی کھیلتی آرہی ہیں۔پاکستان میں سخت گرمی جبکہ آسٹریلیا میں سردی کا موسم ہے،کنڈیشنز کا فرق پڑے گا لیکن کوشش کریں گے کہ ٹیم جلد ازجلد ہم آہنگ ہوجائے، انھوں نے کہا کہ رضوان سینئر اور راشد محمود ہالینڈ میں لیگ کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیںجس سے فرق پڑے گا ان کی جگہ 2 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے،قومی کپتان نے کہاکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لگنے والے تربیتی کیمپ میں ٹیم کی کمزوریوں پر کافی حد تک قابو پانے کی کوشش ہوئی فزیکل فٹنس ،فنشنگ اور گول مسنگ پر زیادہ کام کیا گیا،ہم چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔واضح ر ہے کہ 2 مئی سے 10 مئی تک آسٹریلیا میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی محمد عمران کی قیادت میں18 رکنی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔ دوسری طرف کپتان پرامید ہیں کہ آسٹریلیا میں چار ملکی ٹورنامنٹ کی وجہ سے اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…