منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

کھلنا ٹیسٹ ، پاکستان نے ایک وکٹ پر 227 رنز بنالئے

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلنا (نیوزڈیسک )پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے بنگلا دیش کے 332 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنالئے ہیں۔ کھلنا کے شیخ ابو نصر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلے اچھی بولنگ اور پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 50 رنز کی شراکت قائم کی، سمیع اسلم 20 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، جس کے بعد اظہر علی کریز پر آئے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ اس دوران محمف حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 8ویں سنچری جب کہ اظہر علی نے 19ویں نصف سنچری اسکور کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 177 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے، محمد حفیظ 137 جب کہ اظہر علی 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل دوسرے دن بنگلا دیش نے 236 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 243 رنز کے مجموعی اسکور پر شکیب الحسن 25 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ جس کے بعد سومیا سرکار 33 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، بنگلا دیش کی 7ویں وکٹ مشفق الرحیم کی صورت میں گری انہوں نے 32 رنز بنائے۔ 312 رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کو 8واں نقصان تیج اسلام کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد وہاب ریاض نے محمد شاہد اور روبیل حسین کو ٹھکانے لگایا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے 3،3 جب کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے 2،2 وکٹیں لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…