لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو زمبابوے کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا میں انہیں ڈریسنگ روم میں انٹری کی اجازت ہو تاکہ وہ اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرسکیں۔ پی سی بی تھنک ٹینک نے یہ فیصلہ بنگلہ دیش کیخلاف شکستوں کے بعد کیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ اس فیصلے سے وقار یونس کو آگاہ کیا جاچکا ہے تاہم ہیڈ کوچ نے معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ وقار یونس کی عدم موجودگی میں ٹیم کی کوچنگ کیلئے گرانٹ فلاور اور کبیر خان کے نام سامنے آرہے ہیں۔ کبیر خان فی الوقت سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ وہ ماضی میں افغان ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب گرانٹ فلاور پہلے سے ہی ہیڈ کوچ وقار یونس کی سربراہی میں کوچنگ کرنے والے سٹاف کا حصہ ہیں۔