جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فیڈرر نے فرنچ اوپن کیلئے رافا کو فیورٹ قرار دے دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)سابق عالمی نمبر ایک سوئس ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے دیرینہ حریف رافیل نڈال کو انجریز اور فارم سے باہر ہونے کے باوجود بھی فرنچ اوپن ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ رافیل نڈال ان دنوں اپنی فارم کے حوالے سے شدید جدوجہد کررہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بارسلونا اوپن کے تیسرے راو¿نڈ سے وہ عالمی نمبر29پلیئر فیبیو کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوئے۔ گزشتہ 12برس میں یہ پہلا موقع تھا کہ نڈال اس ٹورنامنٹ میں اتنے ابتدائی مرحلے پر شکست سے دوچار ہوئے۔
اس کے بعد رافا نے اگرچہ اعتراف کیا کہ وہ اعتماد کی کمی کا شکار ہیں تاہم فیڈرر کا کہنا ہے کہ نڈال رولینڈ گیروس میں 9ٹائٹلز جیت چکا ہے اور تاحال صرف ایک شکست سے دوچار ہوا ہے، ایسے میں وہی فیورٹ ہے۔ میں مانتا ہوں کہ وہ گزشتہ برس جیسی فارم میں نہیں لیکن پھر بھی مجھے یقین ہے کہ جونہی ایونٹ کا آغاز ہوگا، اسے ہرانا ایک بار پھر مشکل ہوجائے گا۔ رافا کے علاوہ فیڈرر نے جکووچ کو بھی اپنا فیورٹ قرار دیا اور کہا ہے کہ سیزن کے ابتدائی تین ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت کے جکووچ خود بخود ہی خود کو فیورٹ کے طور پر منوا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…