جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئن باکسر ڈیوڈ ہائی فراڈ پر دبئی میں گرفتار

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) سابق ورلڈ چیمپئن ڈیوڈ ہائی کو دبئی میں دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کیا جاچکا ہے۔34سالہ باکسر نے یو اے ای میں جائیداد کی خریداری کی تھی اور اس کیلئے3لاکھ 41ہزار ڈالرز کا چیک دیا تھا جو کہ باو¿نس ہوا جس پر ان کی بیرون ملک سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پرپولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا۔پاسپورٹ ضبط ہونے کے سبب باکسر کی رواں ہفتے کے دوران برمنگھم میں ہونے والے ایک مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ میں شرکت بھی ممکن نہیں رہی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈیوڈ نے جس کمپنی کو دھوکہ دینا چاہا وہ حکومت کی تعمیراتی فرم ہے۔ڈیوڈ ہائی کا کہنا ہے کہ چیک باو¿نس ہونے کی وجہ ان کی غلطی نہیں۔ یہ چیک میرے دبئی آنے سے چار روز قبل ہی بینک میں جمع کروایا گیا جبکہ اسے میری خریدی ہوئی جائیداد کی تکمیل پر پیش کیا جانا تھا اور اس میں ابھی چند ہفتے باقی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ حکومت سے پورا تعاون کریں گے، ان کے پاس اپنے موقف کو ثابت کرنے کیلئے ثبوت موجود ہیں، اس لئے امکان ہے کہ یہ معاملہ جلد طے پاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…