کھلنا (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ وہ اپنے پلان میں ناکام نہیں ہوئے، بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست پر کوئی معذرت نہیں کریں گے کھلنا میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ تنقید کرنے والے اپنا کام کریں، وہ اپنا کام کرتے رہیں گے،
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا کبھی سوچا نہیں تھا، کوئی بھی برا کھیلے تو اس کا ملبہ کوچ پر ڈال دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کے جانے سے خلا پیدا ہوا، نئے کھلاڑیوں کو سیٹ ہونے میں ایک سال کا وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نئی ہے اور اسے اپنے ردھم میں آنے کیلئے وقت چاہئے۔ وقار یونس نے کہا کہ کچھ سابق کھلاڑی حد سے زیادہ تنقید کر رہے ہیں، اس سے کھلاڑیوں پر دباو¿ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ گیم پلان پر عمل کریں لیکن اس حوالے سے زیادہ دباو¿ نہیں ڈالا جا سکتا۔
مزید پڑھئے:”شرط لگانا حرام نہیں“ خالدمسعودخان کے 21اپریل کے کالم سے ماخوذ
بنگلہ دیش سے ہارنے پر معذرت نہیں کروں گا: وقار یونس
28
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں