اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

امپائرزکوپاکستان نہ بھیجنا آئی سی سی کا پاکستان پر عدم اعتماد ہے،احسان مانی

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور جو کوششیں بھی ہو رہی ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ تنہا کر رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کے نتیجے میں زمبابوے نے آئندہ ماہ اپنی ٹیم پاکستان کے مختصر دورے پر بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس کی سکیورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آ رہی ہے۔مارچ سنہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے ٹیسٹ کھیلنے والی کسی بھی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔احسان مانی نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے آج تک ایسا کوئی بھی سکیورٹی پروٹوکول نہیں پڑھا جس میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے یہ کہا ہو کہ آپ فلاں باکس پر ٹک کردیں تو وہ یہ سمجھے گی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوسکتی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی نے جو ٹاسک فورس قائم کی تھی اس نے بھی صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی ڈھانچے کے بارے میں ردوبدل کے بارے میں کچھ بیان دیے تھے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں کیا۔انھوں نے کہ آئی سی سی کا زمبابوے کی ٹیم کے دورہ پاکستان میں اپنے امپائرز نہ بھیجنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آئی سی سی کو پاکستان پر اعتماد نہیں ہے وہ ابھی بھی پاکستان کو ہائی رسک اور اپنے آفیشلز کو غیرمحفوظ سمجھتی ہے۔آئی سی سی کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کے پاکستان آنے سے دیگر بڑی ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہ ٹیمیں پاکستان نہیں آئیں گی۔انھوں نے کہا کہ کینیا کی طرح زمبابوے کی ٹیم کو بھی پاکستان میں انتہائی غیرمعمولی سکیورٹی میں رکھا جائے گا۔ وہ کہیں باہر نہیں جا سکے گی نہ ہی لوگوں سے مل سکے گی۔’یہ پہلا قدم ضرور ہے کہ کوئی ٹیم پاکستان آئے گی لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا لیکن مجھے امید ہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم کے پاکستان آنے سے زیادہ فرق پڑے گا اور اس کے آنے سے پاکستان کے بارے میں لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آ سکے گی۔‘



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…