سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی بیٹسمین ارون فنچ کو ہیمسٹرنگ چوٹ کے آپریشن کے بعد بحالی میں تین ماہ لگیں گے۔ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کو گزشتہ ہفتے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران چوٹ لگی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے فیزیو تھراپٹس الیکس کاانٹرس کے مطابق آئی پی ایل میں زخمی ہونے کے بعد آسٹریلیا واپسی پر ایعون فنچ کا سکین کیا گیا جس سے اس امر کی تصدیق ہو گئی کہ انہیں بڑے پیمانے کی ہیمسٹرنگ چوٹ لگی ہے۔ اس کے پیش نظر ایک سرجن نے ارون کا معائنہ کیا جس نے محسوس کیا کہ آپریشن سے بہتر نتیجہ برآمد ہوگا۔ فنچ کو بحالی میں خاصا وقت لگے گا۔ وہ جون میں ویسٹ انڈیز کے لئے آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور اور جولائی میں انگلینڈ میں ایشیئز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ واضع رہے کہ ارون فنچ آسٹریلیا کی حالیہ کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے گرانقدر کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اس سال ٹورنامنٹ کے پہلے روز انگلینڈ کیخلاف میچ جیتنے والی سنچری بنائی اور بھارت کیخلاف ان کے سیمی فائنل میں اہم 81 رنز بنائے تھے۔