میرپور(نیوزڈیسک ) پاکستان اوربنگلہ دیشن کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لئے 251 رنز کا ہدف دے دیا۔بنگلا دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 250 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی، کپتان اظہر علی اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے سمیع اسلم نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 91 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی تاہم سمیع اسلم 45 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے، محمد حفیظ ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے ٹیم کو سنبھالا اور 98 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، اظہر علی 112 گیندوں میں 101 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر شکیب الحسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جس کے بعد قومی ٹیم کی پے درپے وکٹیں گرتی رہیں اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین لوٹتا رہا۔حارث سہیل 53 رنز بنا کر مشرفے مرتضیٰ کا شرکار بنے جب کہ محمد رضوان 4، فواد عالم 4، سعد نسیم 22، وہاب ریاض 7 اور جنید خان 4 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے مشرفے مرتضیٰ، روبیل حسین، عرفات سنی اور شکیب الحسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ناصر حسین ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔