کراچی(نیوز ڈیسک) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ سب سے مقبول کھیل ہے ، عوام اور کرکٹ گراو¿نڈز ایک طویل عرصے سے عالمی ٹیموں کی آمد اور اپنے ملک میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ اس دورے میں زمبابوین ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک، ایک و ن ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ کراچی کے شہریوں خصوصاً کرکٹ فینز کیلئے یہ خوشی کا موقع ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا دوبارہ آغاز ہونے جارہاہے۔
شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ انہیں اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی میں شیڈول میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ شعیب احمدصدیقی نے کہا کہ ہمارا پیغام اسپورٹس فار پیس ہے ، کراچی میں زمبابوین کرکٹ ٹیم کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اس سیریز کے انعقاد سے نا صرف کھیلوں کے حوالے سے شہر اور ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر ہو گا بلکہ دیگر ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہیں بھی استوار ہوں گی۔یواین پی کے مطابق کمشنر شعیب صدیقی نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کو مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھرپور اعتماد دیاجائے اور پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیاکے سامنے لایاجائے۔ اس سلسلے میں ایک خط کے ذریعے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو سیریز کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ہم سب کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا ناصرف مثبت پہلو اجاگر کریں بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیں کہ پاکستان کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔
زمبابوے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے ،کمشنر کراچی
20
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں