میرپور (نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، سیریز کے دوسرے اور اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، عمر گل مکمل فٹ ہونے کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ، سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔