جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

محمد حفیظ کو امتحان دینے کے بعد نتیجے کا انتظار

datetime 19  اپریل‬‮  2015 |

لاہو(نیوز ڈیسک)محمد حفیظ کو امتحان دینے کے بعد نتیجے کا انتظار ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گذشتہ سال بھارت میں ٹوئنٹی20چیمپئز لیگ کے دوران شکوک کی زد میں آیا تھا،آئی سی سی کے تحت ایونٹ نہ ہونے کی وجہ سے انھیں بائیومکینک ٹیسٹ کی ہدایت نہیں دی گئی۔
نومبر میں پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ان کا ایکشن رپورٹ کردیا گیا، بعدازاں ثابت ہوا کہ بعض گیندوں میں آف اسپنر کے بازو کا خم15ڈگری سے متجاوز ہوجاتا ہے،آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے پر انھوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایکشن کی اصلاح کیلیے کام کیا، دسمبر میں چنئی میں غیررسمی ٹیسٹ میں بھی حوصلہ افزا نتائج سامنے نہ آنے پر حفیظ نے بہتری لانے کیلیے مزید محنت کی۔
ورلڈکپ مہم کے دوران برسبین میں باقاعدہ ٹیسٹ کیلیے16فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن آل راﺅنڈر انجری کا شکار ہوگئے،وطن واپسی پر انھوں نے ایک ماہ تک فٹنس بحال کرنے کیساتھ ایکشن کی اصلاح کیلیے بھی کام کیا، آئی سی سی سے الحاق رکھنے والی چنئی کی لیب میں ان کا ٹیسٹ 9اپریل کو ہوا تھا جس کی رپورٹ رواں ہفتے موصول ہونے کا امکان ہے۔
اگر حفیظ بروقت کلیئر ہونے میں کامیاب ہوگئے تو بنگہ دیش کیخلاف 24اپریل کو شیڈول واحد ٹوئنٹی20 میچ اور اسکے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی بولنگ کرسکیں گے،البتہ یہ امر قابل غور ہوگا کہ انکی تمام گیندیں قانونی حد میں قرار دی جاتی ہیں یاکچھ ڈیلیوریز پر پابندی برقرار رہتی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…