پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بنگلا دیشی بلے بازوں کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان کو جیت کیلئے 330 کا ہدف دے ڈالا

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
میرپور(نیوزڈیسک) میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلا دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 329 رنز بنائے ہیں۔ بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا۔ بنگلا دیشی ٹیم نے ہوم گراﺅنڈ کا خوب فائدہ اٹھایا اور پاکستانی باﺅلرز کی خوب درگت بنائی۔ تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سینچریاں بنائیں۔ تمیم اقبال نے 135 گیندوں پر پندرہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 132 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ مشفق الرحیم نے بھی اپنی ٹیم کیلئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری سکور کی اور 106 رنز بنائے۔ بنگلا دیشی بلے بازوں نے کسی بھی پاکستانی باﺅلر کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا اور پ±راعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ بنگلا دیش نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کو جیت کیلئے 330 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 4 جبکہ راحت علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پابندی ختم ہونے کے بعد اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے سعید اجمل نے 74 رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…