کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر ہارون رشیدکا کہنا ہے کہ آئندہ تیس چالیس رنز بنانےوالے کھلاڑیوں کے لیے ٹیم میں جگہ برقراررکھنا مشکل ہوگا۔عمراکمل اوراحمدشہزاداپنا رویہ درست کریں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگومیں چیف سلیکٹرہارون رشیدکا کہنا تھاکہ سلیکشن کمیٹی نے نو جوان کھلاڑیوں کوموقع دیا ہے،ہر کھلاڑی کو پرفارم کرنا ہوگا، تیس چالیس رنز بنانے والے کھلاڑی ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ہارون رشید نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد رپورٹ کی روشنی میں عمراکمل اوراحمد شہزاد کو دونوں فارمیٹ سے الگ کیا گیا ہے۔دونوں کو اپنا رویہ درست بنانا ہوگا۔ ہارون رشید نے اظہرعلی کے بارے میں کہا کہ جونئیرلیول پران کو کپتانی کا تجربہ ہے جبکہ ٹیم منیجمینٹ کو مشورہ دیا ہے کہ بنگلہ دیش میں سرفراز سے اوپن کرایا جائے۔