کراچی(نیوز ڈیسک) زمبابوے کے آئندہ ماہ ممکنہ دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی اور لاہور میں مختصر فارمیٹ کے میچوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے مگر سکیورٹی وجوہات کے سبب کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو میزبانی کے حق سے محروم کیا جا سکتا ہے۔ پی سی بی نے دیگر آپشنز پر غور کرتے ہوئے ڈیفنس کے ساو¿تھ اینڈ کلب کو نگاہ میں رکھا ہوا ہے جہاں دو میچز کرائے جا سکتے ہیں۔