اسلام آباد(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار باو¿لنگ خصوصاً پہلے اسپیل کے دنیا بھر میں چرچے رہے اور اس شاندار باو¿لنگ نے شائقین کے ذہنوں میں ایک بار پھر وسیم، وقار اور شعیب اختر جیسے باو¿لرز کی یاد تازہ کردی۔اب پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے وہاب ریاض کی جارحانہ باو¿لنگ کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ نوید اکرم چیمہ نے انکشاف کیا کہ اس کی وجہ کمنٹیٹر بنے جنہوں نے کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کو کمزور قرار دیا جس نے وہاب ریاض کی پوری باڈی لینگویج کو ہی بدل ڈالا۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے کوارٹر میچ میں کمنٹیٹر نے کہا تھا کہ پاکستان کمزور ٹیم ہے اور اگر اس نے آسٹریلیا کو پرا دیا تو یہ اپ سیٹ ہو گا۔قومی ٹیم کے منیجر کے مطابق ایڈیلیڈ میں جب یہ بات کی گئی تو اس وقت پاکستانی ٹیم کی میٹنگ جاری تھی اور وہاب یہ سن کر جذباتی ہو گئے۔وہاب نے اس موقع پر کہا کہ ماہرین ہمیں ہلکا اور کمزور تصور کر رہے ہیں اور پوری ٹیم کو مشورہ دیا کہ جان مار کر بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلیں اور ماہرین کو غلط ثابت کردیں۔نوید اکرم نے مزید بتایا کہ کوارٹر فائنل میں وہاب یہی کہہ کر میدان میں اترے تھے کہ آج ہم فاتح بن کر آئیں گے اور سب کو یہی کہتے رہے کہ مصباح کو الوداع کہنے کا اس سے بہتر طریقہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔وہاب نے جو کہا وہ کر دکھایا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔