لاہور(نیوز ڈیسک) شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراو¿نڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اظہرعلی کو ون ڈے ٹورنا منٹ میں قومی قیادت ٹیم کی قیادت جارحانہ انداز میں کرنی چاہیئے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراو¿نڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھئے:دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ کس ملک کے حکمران کی ہے؟ دلچسپ تفصیلات منظر عام
اس لئے ون ڈے میں اظہر علی کو جارحانہ انداز میں کپتانی کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے لئے دس سے بارہ لڑکوں کی کلیئرنس لینی پڑے گی تاکہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ تیار ہوجائے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مکمل اختیارات کے ساتھ مصباح اور یونس کے حوالے کردیا جائے۔