جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پلیئرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی، اعلان ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی سے پہلے متوقع ہے، ایک سالہ معاہدے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، حالیہ کارکردگی کی بنیاد پربعض کرکٹرز کی کیٹیگری میں ترقی یا تنزلی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ سے قبل پی سی بی اور کھلاڑیوں کے مابین سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طے نہیں پائے تھے،بورڈ نے ان کو 3 ماہ کا عارضی معاہدہ پیش کیا تھا جس پرکسی پلیئر نے دستخط نہیں کیے، بورڈ نے کھلاڑیوں سے ٹور کنٹریکٹ ہی کو کافی سمجھا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ہدایت پرہارون رشید کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی ہے،اس حوالے سے تینوں کپتانوں مصباح الحق، اظہرعلی اور شاہد آفریدی کی رائے بھی لی گئی ہے، معاہدہ یکم جنوری سے 31 دسمبر تک ایک سال کیلیے ہوگا جس کا اعلان قومی ٹیم کی دورہ بنگلہ دیش پر روانگی سے قبل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق صرف ایک طرز کی کرکٹ تک محدود ہونے کے باوجود مصباح الحق اور شاہد آفریدی اے کیٹیگری میں ہی شامل ہوں گے کیونکہ سابق اور موجودہ کپتان اعلیٰ ترین کیٹیگری ہی میں رکھے جاتے ہیں،ان کے ساتھ ون ڈے کپتان اظہر علی بھی اے کیٹیگری حاصل کرلیں گے، یونس خان، محمد حفیظ، سعید اجمل کو بھی ٹاپ گریڈ میں رکھا جائے گا، وکٹ کیپرسرفراز احمد کو بی کیٹیگری میں ترقی مل جائے گی، فاسٹ بولرجنید خان کی بی اور عمر اکمل کی سی کیٹیگری میں تنزلی کاامکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…