ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ٹینس سٹار اینڈی مرے کی شادی پر شہر میں جشن

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی ٹینس سٹار اور ورلڈ نمبر تین اینڈی مرے سنیچر کو اپنی منگیتر کم سیئرز کے ساتھ اپنے آبائی شہر ڈنبلین میں شادی کر رہے ہیں۔ان کی شادی مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے ڈنبلین کے کیتھیڈرل میں ہوگی۔ اینڈی اور کم دونوں 27 سال کے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسی کیتھیڈرل میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے12ھویں صدی کے تاریخی چرچ میں شادی کی رسم کے بعد دونوں ایک ریسپشن میں شرکت کریں گے جہاں اہل خانہ اور چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔تاہم یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کے وسطی شہر میں ان کے بہت سے مداح اس موقعے پر موجود ہوں گے۔شہر کی سجاوٹ بھی کی گئی ہے۔ سڑکوں کے دونوں کنارے پر جھنڈیاں لگائی گئی ہیں جبکہ کے مقامی دکاندار بھی اس میں پیش پیش ہیں۔میامی اوپن کے ناظرین میں سیئرز بھی تھیں جہاں اینڈی مرے نے اپنا 500 واں میچ جیتا تھابعض لوگوں نے گارڈن پارٹی کا منصوبہ بنایا ہے۔اطلاعات کے مطابق دوپہر 12 بجے سے شام چھ بجے تک چرچ کے اردگرد کی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔مرے کی شادی کے موقعے پر ڈنبلین شہر کو جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور دکانوں کے ڈسپلے پر انھیں مبارکباد پیش کی گئی ہےاینڈی مرے 14 سال کی عمر میں پیشہ ور ٹینس کھلاڑی بننے کے لیے سپین چلے گئےتھے لیکن انھوں نے اپنے آبائی شہر سے قریبی رشتہ برقرار رکھا۔انھوں نے سنہ 2013 میں ڈنبلین سے چند میل کے فاصلے پر سابق کنٹری ہاو¿س کراملکس خرید کر اسے ایک پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کروایا۔ ان کی شادی کا ریسپشن بھی وہیں ہو رہا ہے۔دونوں کی ملاقات سنہ 2005 میں ہوئی تھیمرے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گذشتہ نومبر میں منگنی کی تھی اوردونوں میں دوستی کو نو برس سے زائد عرصہ بیت چکا ہے۔سنہ 2005 میں دونوں کی ملاقات کم کے والد نائیجل کے ذریعے دونوں ہوئی تھی۔ نائیجل ٹینس کے کوچ ہیں۔مرے نے کہا کہ ان کے ’تین بہترین مرد دوست ہیں۔ ایک ان کے بھائی اور ٹینس کھلاری جیمی اور دو ان کے دوست روس ہیچنز اور کارلوس میئر جبکہ کم سیئرز کو چار سہیلیاں رکھنی ہوں گی۔‘اطلاعات کے مطابق ڈنبلین شہر میں اس موقعے پر اینڈی مرے کے مداح بھی کثیر تعداد میں موجود ہوں گےانھوں نے کہا کہ وہ اس موقعے پر کسی قسم کی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہیں۔انھوں نے کہا: ’ہم لوگ ساڑھے نو سال سے ایک ساتھ ہیں اور گذشتہ چھ سات سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔‘مرے نے کہا کہ وہ سیئرز کے ساتھ گذشتہ چھ سات برسوں سے رہ رہے ہیںانھوں نے کہا: ’میرے خیال میں اس سے زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوکا۔ میرے خیال سے ہم اتنے دنوں سے ساتھ ہیں کہ جیسے ہماری شادی ہو چکی ہو۔’میرے خیال سے بچے کے بارے میں سوچنا زیادہ گھبراہٹ کا سبب ہوگا کیونکہ اس سے زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…