لاہور(نیوزڈیسک) وقار یونس کہتے ہیں ہمیشہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کی کوشش کی، باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، تمیز داروں کی عزت کرتا ہوں، بدتمیزوں کی پرواہ نہیں، یونس اور مصباح کی بہت خدمات ہیں، امید ہے نوجوان کرکٹرز مایوس نہیں کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، پاکستانی کرکٹرز کو فیلڈنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ا±مید ہے نوجوان کھلاڑی مایوس نہیں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کی کوشش کی، جو تمیز کے دائرے میں ہیں ان کی عزت کرتا ہوں، بدتمیزی کرنیوالوں کی پرواہ نہیں، یونس خان اور مصباح الحق کی بہت خدمات ہیں، سعید اجمل کو سپورٹ کرنا چاہئے۔