پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شین وارن نے کرکٹ میں انقلابی تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(نیوزڈیسک)آسٹریلین کرکٹر شین وارن نے عالمی کرکٹ کے موجودہ سیٹ اپ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے۔وارن نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دن کم کرنے اور ایک روزہ کرکٹ میں باو¿لرز کو لاتعداد اوورز کرانے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ’کچھ تجاویز‘ کے نام سے کالم شائع کیا ہے جس میں ایک روزہ کرکٹ میں فیلڈنگ کی پابندی، ڈی آر ایس اور پچ کے معیار کو برقرار رکھنے پر گفتگو کی گئی۔انہوں نے سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ دن سے کم کرتے ہوئے چار دن کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ چار دن کھیلی جائے جہاں ہر دن 96 اوورز ہوں اور اضافی اوورز ہونے کے باعث کھیل کو ایک گھنٹہ قبل شروع کیا جائے اور کھانے اور چائے چائے کے وقفے کو آدھے آدھے گھنٹے پر محیط رکھا جائے۔اس وقت ٹیسٹ کرکٹ پانچ دن پر محیط اور روز زیادہ سے زیادہ 90 اوورز کرائے جا سکتے ہیں۔ماضی کے عظیم لیگ اسپنر نے ایک روزہ کرکٹ کو بھی مکمل طور پر تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں فیلڈنگ کی پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ ایک کپتان کی جارحانہ حکمت عملی کا علم ہو سکے اور اسی طرح نو فیلڈر باو¿نڈری لائن پر کھڑا کرنے والے کپتان کی دفاعی حکمت عملی بھی عیاں ہو جائے گی۔انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ تجویز پیش کی کہ باو¿لر کو ایک روزہ کرکٹ میں لاتعداد اوورز کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ ایک باو¿لر کم از کم ایک میچ میں 25 اوور تک کرا سکے۔

وارن نے گیند اور بلے کے درمیان کھیل میں توازن کا بھیہ مطالبہ کیا اور کہا کہ شائقین صرف چھکے چوکے دیکھنا پسند نہیں کرتے بلکہ ساتھ ساتھ باو¿لرز کے لیے معاون چیزیں بھی دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ہندوستانی ٹیم اور ا?ئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ا?ئی سی سی کے زیر اہتمام تمام میچز میں ڈی ا?ر ایس کے استعمال کو لاگو قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سوائے ا?ئی سی سی کے عالمی مقابلوں کے، ہندوستانی ٹیم جن سیریز میں شریک ہوتی ہے اس میں ڈی ا?ر ایس کا استعمال نہیں کیا جاتا اور یہ سب ہندوستانی بورڈ کے اثرورسوخ کی وجہ سے ہوا ہے۔

ا?سٹریلین اسپنر نے کہا کہ اس بات میں کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں کہ ٹی ٹوئنٹی نے بہت کم وقت میں مقبولیت حاصل کی لیکن اسے محدود کردیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ڈومیسٹک سطح تک محدود کر دیے جائیں تاکہ ا?ئی پی ایل، بگ باش اور دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگ پر اثر نہ پڑے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…