ممبئی (نیوزڈیسک) آئی پی ایل شروع ہوتے ہی میچ فکسنگ کی خبریں بھی ایک بار پھر منظر عام پر آنے لگی ہیں۔اس حوالے سے دو برس قبل بھی راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں کا نام لیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر راجستھان رائلز کے کھلاڑی کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ اسے میچ فکسنگ کی پیشکش کی گئی ہے۔ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق کھلاڑی کو گزشتہ ماہ رانجی ٹرافی کے سلسلے میں ٹیم کے ساتھی نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی جسے مذکورہ کھلاڑی نے فرنچائز آفیشلز میں شامل ایک سینیئر رکن کو رپورٹ کیا جس نے اینٹی کرپشن یونٹ کو اس بارے میں اطلاع کی۔ پیشکش کرنے والے کھلاڑی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں شامل نہیں ہے۔
مذکورہ کھلاڑی نے بتایا ہے کہ ابتدا میں وہ اس پیشکش کو مزاق سمجھا تھا تاہم پھر اسے احساس ہوا کہ یہ پیشکش سنجیدگی سے کی گئی ہے جس پر اس نے مذکورہ طریقہ کار کے مطابق پیشکش کو رپورٹ کردیا۔ اس بارے میں اینٹی کرپشن یونٹ کے ترجمان نے تبصرے سے انکار کیا ہے۔ 2013میں راجستھان رائلز سے وابستہ امیت سنگھ نے بکیز اور کھلاڑیوں کے بیچ مڈل مین کا کردار کیا تھا اور یہ سکینڈل اس قدر بڑھا تھا کہ چنائی سپر کنگز کے سربراہ سری نواسن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔
راجستھان رائلز کے کھلاڑی کو میچ فکسنگ کی پیشکش
10
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں