بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

دورہ بنگلہ دیش ، کھلاڑیوں کی خوب دوڑیں لگواتے ہوئے فٹنس آزمائی گئی

datetime 10  اپریل‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں جاری قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھی کھلاڑیوں کی خوب دوڑیں لگواتے ہوئے فٹنس آزمائی گئی۔بنگلہ دیش میں میچز کے دوران سخت گرم موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیسرے روز ٹریننگ کیلیے سہ پہر 2سے شام 5 بجے کا وقت رکھا گیا تھا، اس سے قبل کھلاڑی 11بجے میدان میں آتے رہے ہیں، ون ڈے اسکواڈ کیلیے منتخب کھلاڑیوں کے علاوہ ٹیسٹ اور ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں شامل جنید خان اور صرف مختصر طرز کے واحد میچ کیلیے ٹیم کا حصہ بننے والے سہیل تنویر بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔
صبح کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کی فٹنس کا امتحان فیلڈنگ سیشن میں لیا، وارم اپ کے بعد فیلڈرز کو پوزیشن تبدیل کرتے ہوئے گیند قابو میں کرنے اور وکٹوں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا، اس دوران صرف 20فیصد گیندیں ہی ہدف سے ٹکرائیں، اس پریکٹس کے دوران ایک اینڈ پر سرفراز احمد بھی سرگرم رہے۔
بعد ازاں وقار یونس کے بیٹ سے اونچے اسٹروکس پر دوڑتے ہوئے کیچ پکڑنے اور گیند واپس بولنگ کوچ مشتاق احمد کی جانب واپس پھینکنے کی پریکٹس نے جنید خان،سہیل خان،سمیع اسلم، محمد رضوان،فواد عالم، اظہر علی، سعید اجمل، سعد نسیم سمیت کھلاڑیوں کے پسینے چھڑا دیے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد کیساتھ فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن نے ایک الگ سیشن کیا، ہر اچھی کوشش پر کوچنگ اسٹاف کی جانب سے داد بھی دی جاتی رہی،دو گھنٹے فیلڈنگ پریکٹس کے بعد بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس شام تک جاری رہی،ایک نیٹ میں پیسرز نے وقار یونس کی رہنمائی میں بیٹسمینوں کی صلاحیتیں آزمائیں۔
سب سے زیادہ وقت اسد شفیق کو دیا گیا، دوسری جانب مشتاق احمد کی نگرانی میں اسپنرز سرگرم رہے،نئے ایکشن کیساتھ سعید اجمل بھی توجہ کا مرکز بنے رہے،انھوں نے فواد عالم کو چند اچھی گیندوں سے تعریف پر مجبور کردیا، آج نیٹ سیشن یا فیلڈنگ کے بجائے پریکٹس میچ شیڈول کیا گیا ہے،کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کرکے 50اوورز فی اننگز کا ون ڈے مقابلہ کروایا جائے گا جو سہ پہر کو 3بجے شروع ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…