پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان ہاکی کا ٹمٹماتا ہوا دیا پھر سے روشن ہونے لگا

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) فنڈز کی کمی کے باعث ملتوی ہونے والاقومی ہاکی ٹریننگ کیمپ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد 13 اپریل سے دوبارہ شروع ہوگا۔ پنجاب حکومت نے پی ایچ ایف کی مالی مدد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ اسلام آباد کے نصیربندہ اسٹیڈیم میں جاری تھا کہ 3 اپریل کو پی ایچ ایف نے فنڈز کی کمی کے باعث اسے ملتوی کردیا ،فیڈریشن حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کیمپ میں شریک پلیئرز کو یومیہ الاو¿نس دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، اس صورتحال کے بعد بھارتی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کو مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی لیکن اسے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹھکرادیا گیا، قومی ہاکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور اس پر مل بیٹھ کر قابو پالیا جائے گا، اس کے بعد پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول نے حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انھیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس صورتحال میں پنجاب اسپورٹس بورڈ آگے آیا اور اس نے مشکل سے دوچار قومی کھیل کو سہارا دینے کا بیڑا اٹھایا۔
گذشتہ روز اسپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی اعانت کردی ہے جس کے بعد بیلجیئم میں ہونے والے اولمپکس کوالیفائنگ راو¿نڈ اور دیگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلیے قومی ہاکی کیمپ دوبارہ سے 13اپریل کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ایچ ایف حکام کے مطابق جوہر بارو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لگنے والے کیمپ میں کھلاڑی 3 انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کریں گے، گرین شرٹس نے مئی میں آسٹریلیا میں 4 ملکی سیریز میں شرکت کرنی ہے اس کے بعد اسی ماہ جنوبی کوریا میں میزبان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچز کا انعقاد ہوگا۔ پاکستان ٹیم بعدازں 20 جون سے اولمپک کوالیفائرز کی حیثیت رکھنے والے ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ ا?سٹریلیا میں چار ملکی مقابلے 2 سے 10 مئی تک ہوبارٹ میں شیڈول ہیں، جنوبی کوریا کیخلاف ٹیسٹ میچز 16 سے 25 مئی تک انچون میں کھیلے جائیں گے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…