پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سے سیریز کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔بنگلہ دیش نے اعلان کردہ ٹیم میں دو نئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جہاں رونی تالکڈر اور ابو الحسن کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
رونی اوپننگ بلے باز ہیں جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کا تجربہ رکھنے والے ابو الحسن فاسٹ باو¿لنگ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔بنگلہ دیش نے اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے امرالقیس، تیج الاسلام اور شفیع الاسلام کو عالمی کپ کے لیے منتخب کردہ ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔مشرفی مرتضیٰ کو ٹیم کی قیادت کے منصب پر برقرار رکھا گیا ہے لیکن سلو اوور ریٹ کے باعث انہیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ پہلے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔مرتضیٰ کی غیر موجودگی میں نائب کپتان شکیب الحسن بنگلہ دیشی ٹیم کی پہلے ایک روزہ میچ میں قیادت کریں گے۔
بقیہ اسکواڈ میں تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، محموداللہ، رونی تالکڈر، سومیا سرکار، مومن الحق، ناصرحسین، صابر رحمان، تسکین احمد، ابوالحسن، روبیل حسین اور عرفات سنی کو شامل ہیں۔دونوں ملکوں کےدرمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 19 اور 22 اپریل کو ہو گا۔اس کے بعد 24 اپریل کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی جس کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…