پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں (آج) ایک میچ کھیلا جائیگا

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائی (نیوز ڈیسک) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ جس میں چنائی سپر کنگز اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ چنائی سپر کنگز مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دہلی ڈیئر ڈیولز کی قیادت جنوبی افریقہ کے پال ڈومنی سر انجام دینگے۔ رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ساتویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 24 مئی کو ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی آئی پی ایل کا یہ آٹھواں ایڈیشن ہے، اس لیگ کا آغاز 2007/08 میں ہوا جس کا افتتاحی ایڈیشن راجستھان رائلز نے اپنے نام کیا۔ اس کے بعد سے آئی پی ایل کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔ 2009 کے ایڈیشن میں دکن چارجرز نے فتح حاصل کی۔ 2010 اور 2011 میں چنائی سپر کنگز نے ٹائٹل جیتا۔ 2012 اور 2014 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز جبکہ 2013 میں ممبئی انڈینز نے کامیابی حاصل کی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…