اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکن صدر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر میتھری پالا سری دورہ پاکستان پر اسلام آباد موجود ہیں جہاں انہیں صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ہے۔اس عشائیہ کے دوران سری لنکن صدر نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد ان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور یہاں بین الاقوامی کرکٹ کی راہیں کھولی جائیں گے۔
مزید پڑھئے:داڑھی والی خاتون علاج کےلئے بر طانوی حکومت کیخلاف مقدمہ جیت گئی
اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ 2009 ءمیں ہونے والا کرکٹ ٹیم پر حملہ افسوسناک تھا۔سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے حوالے سے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آئندہ اس قسم کا واقعہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بھرپور حفاظت کی جائے گی۔یاد رہے 2009 ءمیں لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔2009 ءسے اب تک پاکستان میں کوئی بھی عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں کھیلا گیا لیکن سری لنکن صدر کی جانب سے اس اعلان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل جانے کی امید ہے۔