اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی میں فٹبال کلب فینر باس ٹیم کی بس پر حملہ ہوا ہے۔ جس میں کھلاڑی محفوظ رہے، جبکہ فائرنگ کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ تربزون شہر کے سڑک پر اس وقت پیش آیا، جب ترک فٹ بال کلب فینر باس کی ٹیم ساحلی شہر رائز میں میچ جیتنے کے بعد استنبول واپس آرہی تھی۔ کلب کے نائب صدر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بس پر متعدد گولیاں برسائیں، تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے، فائرنگ سے زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان نے تربزون شہر کے گورنر کو فون کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ترک فٹبال فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔