ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

کوچ کے خراب رویے کی داستانیں منظرعام پر آنے لگیں

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) ورلڈکپ میں وقار یونس کے خراب رویے کی داستانیں منظرعام پر آنے لگیں،کئی کرکٹرز ہیڈکوچ کے رویے سے خوش نہیں تھے،سابق کرکٹر ارشد خان بھی اس کا انکشاف کر چکے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی آل راؤنڈر محمد حفیظ کی انجری کو جواز بناکر انھیں وطن واپس بھجوا دیا گیا تھا،انھوں نے پاکستان آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں فٹ ہوسکتا تھا لیکن مینجمنٹ نے نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ نے صبح سویرے پریکٹس سیشن رکھنے کے حوالے سے سوال اٹھائے تھے جو ہیڈکوچ وقار یونس کو ناگوار گزرے،سرفراز احمد کو ابتدائی 4میچز اور یونس خان کو کوارٹرفائنل سے باہر رکھنے کے فیصلے بھی سخت تنقید کی زد میں آئے، ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سابق کپتان چند منظور نظر کھلاڑیوں کے سوا دیگر تمام سے امتیازی سلوک روا رکھتے ہیں، اس وجہ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوتا ہے۔
ان کے ماضی میں شاہد آفریدی سمیت سینئرز سے اختلافات ہوئے تھے لیکن انھوں نے اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اور ایک بار پھر اسی ڈگر پر چل رہے ہیں،سابق کپتان اپنی انا کی وجہ سے تنقید برداشت نہیں کرتے اور خود کو زیادہ بااختیار بنانے کیلیے سینئرز کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں،دوسری جانب ناقص پرفارمنس کے باوجود ورلڈکپ میں وہ ناصر جمشید سمیت بعض کھلاڑیوں کی بے جا حمایت کرتے رہے،انھیں صرف ہاں میں ہاں ملانے والے پلیئرز ہی پسند آتے ہیں، بورڈ کو وطن واپسی پر ہیڈکوچ کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…