اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے گروپ کا مقصد تحقیقات یا سزا دینا نہیں بلکہ کرکٹ کی بہتری کیلئے آئندہ کی مربوط حکمت عملی تیار کرنا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ریویو گروپ کے پہلے اجلاس میں ان سمیت پانچوں ممبران نے شرکت کی اور ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا ابتدائی جائزہ لیا۔گروپ کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ریویو گروپ ورلڈ کپ کی کارکردگی کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزادے گا اس کا کام صرف آئندہ کیلئے بہترین منصوبہ بندی کرنا ہے۔شہریار خان نے کہا کہ دورہ بنگلہ دیش کے آمدنی کے معاملات کی وجہ سے اعلان نہیں ہوا۔امید ہے یہ معاملات بھی جلد حل ہوکر قومی ٹیم بنگلہ دیش سیریز کھیلنے جائے گی۔
ورلڈ کپ کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد سزا دینا نہیں ،شہریار خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































