اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورلڈکپ میں وقار یونس کے خراب رویے کی داستانیں منظرعام پر آنے لگیں،کئی کرکٹرز ہیڈکوچ کے رویے سے خوش نہیں تھے،سابق کرکٹر ارشد خان بھی اس کا انکشاف کر چکے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی آل راو¿نڈر محمد حفیظ کی انجری کو جواز بناکر انھیں وطن واپس بھجوا دیا گیا تھا،انھوں نے پاکستان آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں فٹ ہوسکتا تھا لیکن مینجمنٹ نے نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ نے صبح سویرے پریکٹس سیشن رکھنے کے حوالے سے سوال اٹھائے تھے جو ہیڈکوچ وقار یونس کو ناگوار گزرے،سرفراز احمد کو ابتدائی 4میچز اور یونس خان کو کوارٹرفائنل سے باہر رکھنے کے فیصلے بھی سخت تنقید کی زد میں آئے ، ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سابق کپتان چند منظور نظر کھلاڑیوں کے سوا دیگر تمام سے امتیازی سلوک روا رکھتے ہیں، اس وجہ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوتا ہے۔ان کے ماضی میں شاہد آفریدی سمیت سینئرز سے اختلافات ہوئے تھے لیکن انھوں نے اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اور ایک بار پھر اسی ڈگر پر چل رہے ہیں،سابق کپتان اپنی انا کی وجہ سے تنقید برداشت نہیں کرتے اور خود کو زیادہ بااختیار بنانے کیلیے سینئرز کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں،دوسری جانب ناقص پرفارمنس کے باوجود ورلڈکپ میں وہ ناصر جمشید سمیت بعض کھلاڑیوں کی بے جا حمایت کرتے رہے،انھیں صرف ہاں میں ہاں ملانے والے پلیئرز ہی پسند آتے ہیں، بورڈ کو وطن واپسی پر ہیڈکوچ کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔
کوچ کے خراب رویے کی داستانیں منظرعام پر آنے لگیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































