بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

احمد شہزاد کھیلیں یا نہیں شاہد آفریدی کھل کر سامنے آگئے

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

لاہور (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ 2015 ءمیں ناقص کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب سے قومی بلے باز عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ایک سال تک ٹیم سے باہر رکھنے کی سفارش کی گئی ہے لیکن ٹی 20 کے کپتان شاہد خان آفریدی نے اصرار کر کے انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنوا لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں سابق کپتان مصباح الحق اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کی جانب سے میدان میں نامناسب رویہ رکھا گیا تھا جس کے باعث وہ میچ کو مشکل صورتحال میں ڈال کر خود آﺅٹ ہو جاتے تھے۔ اسی حوالے سے انہوں نے سفارش کی کہ دونوں کھلاڑیوں کو ایک سال تک ٹیم سے باہر رکھا جائے تاکہ ان کے رویے میں سدھار آ سکے۔دوسری جانب کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بورڈ بھی دونوں کھلاڑیوں کو نشان عبرت بنانا چاہتا ہے تاکہ آنے والے کھلاڑی ایسی حرکات نہ کریں جس سے ٹیم کا نقصان ہو۔اس رپورٹ پر فیصلہ لیتے ہوئے دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم سکواڈ میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شاہد آفریدی کی جانب سے دباﺅ اور اصرار کے بعد احمد شہزاد کو ٹی 20 سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے لیکن عمر اکمل تینوں فارمیٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…