بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش فیورٹ ہے، شکیب

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی آل راو¿نڈر شکیب الحسن نےاس ماہ پاکستان کے خلاف منعقدہ سیریز میں شاہینوں کو شکست سے دوچار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔2009 تا 2011 تک بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے شکیب نے اس ایک روزہ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو فیورٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف بھی ٹیم سے ایسی ہی کارکردگی کی امید کر رہے ہیں۔شکیب نے کہا کہ ہمارے پاس پاکستان کو ہرانے کا نادر موقع ہے اور توقع ظاہر کی کہ ان کی ٹیم سولہ سا ل کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان کو شکست دے دے گی۔واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش اب تک 32 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں بنگلہ دیش نے صرف ایک مرتبہ ورلڈ کپ 1999 کےمیچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان 31 دفعہ بنگلہ دیش کو پچھاڑ چکا ہے۔
ٹیسٹ سمیت ٹی 20 مزگل میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم کا پاکستان کے خلاف اب تک کھاتا نہیں کھلاہے۔تجربہ کار کھلاڑی نے کہا ہم نیوزی لینڈ کو اب تک سات بار شکست سے دوچار کر چکے ہیں جو ورلڈ کپ کے رنر اپ بھی ہیں، اگر ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں تو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کیخلاف سیریز کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کے صرف دو میچز کھیلوں گا اور اس کے بعد ٹیم کو جوائن کر لوں گا۔ واضح رہے کہ شکیب آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…