بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی بورڈ بنگلہ دیش کو ”سرکشی“ کا مزہ چکھائے گا

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ / ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بھارتی بورڈ نے بنگلہ دیش کو مصطفیٰ کمال کی ”سرکشی“ کا مزہ چکھانے کا پروگرام بنالیا، جون میں شیڈول ٹور کی منسوخی کا عندیہ دے دیا گیا، بورڈ میں موجود سری نواسن کے ہمدردوں نے ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے مستعفی ہونے کی وجہ براہ راست چیئرمین این سری نواسن کو قرار دیتے ہوئے انھیں متنازع اور دماغی طور پر فارغ انسان بھی قرار دیا تھا۔ جس کا بی سی سی آئی میں موجود سابق صدر کی لابی نے سخت برا مانا اور بنگلہ دیش کا جون میں شیڈول ٹور ہی منسوخ کرانے کی کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی راہ ہموار ہورہی ہے۔ اگرچہ مفادات کے ٹکراﺅ کی وجہ سے سری نواسن بی سی سی آئی سے آﺅٹ ہوچکے لیکن اس وقت بھی برسر اقتدار گروپ کو ان کی سپورٹ حاصل ہے، بورڈ آفیشلز مصطفیٰ کمال کے سری نواسن پر کیے گئے تبصرے کو ملک کی توہین قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں۔
اس بارے میں جب بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی،البتہ بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سری نواسن کے حامی آفیشلز سخت ناراض اور بنگلہ دیشی بورڈ کو مزہ چکھانے کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب ایک اور آفیشل نے کہا کہ اگر یہ دورہ منسوخ ہوا تو دونوں ممالک کے تعلقات پر سیاسی اثر بھی پڑسکتا ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے آئی سی سی صدارت سے مستعفی ہونا بدقسمتی کی بات ہے، جس میٹنگ میں ان سے امپائرنگ پر بیان واپس لینے یا معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا میں اس میں شریک نہیں تھا،نہ ہی اس بارے میں مجھے کچھ علم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…