بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈکپ کے بعد،صہیب کے دل ہارنے کی کہانیاں بھی سامنے آگئی

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) ورلڈکپ ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وطن واپس پہنچنے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کے دل ہارنے کی کہانیاں بھی منظرعام پر آگئی ہیں اوراس سفر کو یادگاربنانے کے لیے بلے باز اپنی مبینہ محبوبہ کو کرکٹ کٹ ہی تحفہ میں دے آئے جبکہ ہوٹل میں بعض ذرائع نے ایسے انکشافات بھی کیے جن کا ذکر مناسب نہیں تاہم کرکٹر نے ان تمام معاملات سے انکار کردیا۔ سوشل میڈیا پر اِن دنوں صہیب مقصود کے بھی چرچے ہیں جو میدان میں ڈسپلن توڑتے دکھائی دیئے لیکن میدان کے باہر معاملات کچھ اور ہی تھے ، کھیل سے زیادہ توجہ کہیں اور تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ میں جہاں آسٹریلوی دوشیزہ ہوتی وہیں قرب وجوار میں صہیب مقصود بھی پائے جاتے ، دونوں کی ہوٹل کی لابی میں کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں اور وطن واپسی سے قبل پاکستانی کرکٹر نے ورلڈکپ کٹ آسٹریلوی لڑکی کو تحفے میں ہی دے ڈالی۔ بتایاگیاہے کہ مذکورہ گوری لڑکی ایڈیلیڈ کے اس ہوٹل میں بھی جاتی رہی جہاں گرین شرٹس نے ڈیرے ڈال رکھے تھے اور وہیں لابی میں ہی دونوں کی ملاقاتیں ہوتی رہیں ، اسی ہوٹل میں ہی صہیب مقصود نے اپنی کٹ تحفہ دی۔ رپورٹ میں ایک بھارتی کرکٹ شائق کے حوالے سے بتایاگیاکہ ابتدائی چنددنوں میں ہی صہیب مقصود اورمذکورہ لڑکی کی شناسائی ہوگئی تھی ، یہی لڑکی پہلے بھارتی کھلاڑی مہندراسنگھ دھونی کی بھی فین تھی لیکن اب صہیب مقصود سے قربتیں بڑھ گئی ہیں ، شاید اِسی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی روانگی تک لڑکی سڈنی جانے کی بجائے ایڈیلیڈ میں ہی قیام پذیر رہی اورگاہے بگاہے صہیب مقصود سے ملنے کے لیے آتی رہی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صہیب مقصود دوستانہ تعلقات سے انکاری ہیں تاہم مزید تفصیلات معلو م نہیں ہوسکیں۔ ذرائع کاکہناتھاکہ کھلاڑیوں کی ملاقاتوں پر پابندی تھی ، معین خان سکینڈل بھی سامنے آیا تھا جس کے بعد تحقیقات کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اگر شفاف تحقیقات ہوتیں تو صہیب مقصود کی رپورٹ بھی پی سی بی کو مل چکی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…