پہلا میچ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ کے مشہور شہر ہیملٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی
دوسرا میچ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا
ہیملٹن (آئی ایف این ) 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں (آج) جمعہ کو دو میچز کا فیصلہ ہوگا۔ میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پول اے میں شامل ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ کے مشہور شہر ہیملٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ دوسرا میچ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں (آج) جمعہ کو پول اے کا اہم میچ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ہیملٹن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا، یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتا دیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟بڑا دعوی سامنے آگیا
-
محمد بوٹا انجم
-
جمعہ کی چھٹی ختم، مارکیٹ اور شاپنگ مالز سے متعلق نیا اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بعد سونےکی قیمت میں بھی حیران کن کمی
-
طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی، پیٹرول پمپ پر نکاح، لاہور میں منفرد شادی کی داستان وائرل
-
اساتذہ کیلئے بری خبر
-
خواتین کی پنک بس کے سامنے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
-
وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
-
حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور 5 سالہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
-
سونے کی قیمت میں بھی کمی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ



















































