اتوار‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2026 

سابق کرکٹرز کی تنقید ، مصباح الحق نے رمیز راجہ اور جاویدمیانداد کو کھری کھری سنادیں

datetime 6  مارچ‬‮  2015 |

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے مشورے دینے والے سابق کپتان جاوید میانداد اور رمیز راجہ کو کھری کھری سنادیں اور کہاکہ ا ب وہ محمد عرفان سے اوپننگ کرالیں ؟
عرب میڈیا کے مطابق رمیز راجہ اور جاوید میانداد کے مشورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کاکہناتھاکہ ذراالگ سے سوچنے کا کیا مطلب ہے؟کیااب عرفان سے اوپننگ کرالیں ؟ وکٹ کیپر اور بلے باز سرفرازاحمد کو کھلانے پر غورکررہے ہیں ، سرفرازاحمد نے گذشتہ سال یواے ای میں آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں اوپننگ کی تھی لیکن ورلڈکپ 2015ءکے دوران یہاں صورتحال مختلف ہے ۔
مصباح الحق کاکہناتھاکہ آفریدی کی موجودگی میں یاسرشاہ کو کھلانے کی شاید ضرورت نہیں؟ گرین شرٹس کی باﺅلنگ مضبوط اور اس پرمکمل اعتماد ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ چارمیچوں میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہواجس کے باعث مڈل آرڈر پر دباﺅ بڑھ گیا، یونس خان پہلے میچ میں بھارت کے خلاف اوپنر لانے کا تجربہ کیاگیا لیکن ناکام رہا،ناصر جمشید کی کارکردگی بھی ناقص رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…