اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیس بال ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان سمیت پانچ ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں بھارت کے علاوہ افغانستان ، عراق اور ایران کی ٹیمیں شریک تھیں۔ لیگ پوائنٹس پر مشتمل بیس بال ٹورنامنٹ کا آخری میچ، پاکستانی ٹیم کا مقابلہ بھارت سے ہوا ۔ قومی بیس بال ٹیم نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور روایتی حریف کو صفر کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی۔ ناقابل شکست قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ –















































