بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ کا اگلا میچ ،پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے نیپیئرپہنچ گئی

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپیئر(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم پیرکوبرسبین سے نیپیئر پہنچ گئی۔ جہاں بدھ کو ورلڈکپ میں مصباح الیون چوتھا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔قومی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو برسبین میں ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ مصباح الیون برسبین سے نیوزی لینڈ کے شہر نیپیئر پہنچ گئی۔ جہاں بدھ کو میگا ایونٹ میں ان کا چوتھا میچ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔ٹیم ذرائع کے مطابق نیپیئر پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں نے ہوٹل میں آرام کیا، قومی ٹیم میچ کی تیاری کیلئے نیلسن پارک میں ٹریننگ کرے گی، ٹریننگ سے قبل کپتان مصباح الحق پریس کانفرنس بھی کریں گے، گرین شرٹس پول بی میں دوپوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپرہیں، متحدہ عرب امارات کیخلاف بڑے مارجن سے فتح انہیں پول میں مزید اوپرلے جائے گی، پاکستان ٹیم اپنے پانچویں میچ میں سات مارچ کوآکلینڈ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمبابوے کیخلاف فتح سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ یواے ای کے ساتھ بڑا اسکور کرکے نیٹ رن ریٹ بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔قومی ٹیم منگل کو پریکٹس کے دوران بیٹنگ اورفیلڈنگ کی بہتری پر خاص توجہ دے گی اور زمبابوے کے خلاف میچ میں کی گئی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اوپنر احمد شہزاد اور نوجوان بیٹسمین حارث سہیل اور صہیب مقصود کو خاص طور پر بیٹنگ پریکٹس کرائی جائے گی۔ میچ میں ناصر جمشید کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ جو احمد شہزاد کے ساتھ اوپن کریں گے۔ سرفراز احمد کو نئی بال کا سامنا کرنے کی مشق بھی کرائی جائے گی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…