جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

معین ،چیئر مین شہریار خان سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین شہریار خان سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی ہوگئی ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق معین خان کی چیئر مین شہریار خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات معین خان کی نجی مصروفیات کی بنا پر ملتوی کی گئی، جو اب کل بروز منگل متوقع ہے۔واضح رہے کہ آج ہونے والی ملاقات میں معین خان کو کسینو جانے کے معاملے پر پی سی بی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا تھا۔یاد رہے کہ شہریار خان نے کسینو تنازع سامنے آنے کے فوراً بعد ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم پھر پی سی بی چیئرمین نے معین خان کو واپس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اطلاعات کے مطابق معین خان کو اچانک واپس طلب کرنے کی وجہ سے ٹیم مینیجرنوید چیمہ ابھی تک رپورٹ مرتب نہیں سکے کیونکہ تاحال پی سی بی کے صدر دفتر میں واقعے سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں پہنچی۔قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر رنجیدہ شائقین نے چیف سلیکٹر کے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل جوا خانے میں دیکھے جانے کی رپورٹس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے معین خان کے وطن واپس پہنچنے پر ان کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔کرکٹ شائقین کی جانب سے گھر کے باہر احتجاج اور میڈیا سے بچنے کے لیے معین خان نے ایئر پورٹ سے گھر جانے والا راستہ بھی تبدیل کرلیا تھا۔دوسری جانب پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ معین خان کےخلاف مزید کارروائی نہیں ہوگی اور بطور چیف سلیکٹر ورلڈ کپ معین کا آخری اسائنمنٹ تھا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…