ولنگٹن (نیوز ڈیسک ) ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ، انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 309 رنز بنائے ، جوئے روٹ 121 رنز بنا کر نمایاں رہے ، مورگن 27 اور ٹیلر 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، سری لنکا کی جانب سے ملنگا ، لکمل ، میتھیوز ، دلشان ، ہیرتھ اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، سری لنکا نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کمارا سنگا کارا نے 117 ناٹ آﺅٹ اور تھیرامانے نے 139 ناٹ آﺅٹ رنز سکور کئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں