‘واٹمور پاکستان کی کمزوریوں کو اجاگر کرسکتے ہیں’

28  فروری‬‮  2015

کراچی : سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزوریوں اور مضبوطی سے آگاہ ہونے کے باعث زمبابوے اپنے کوچ ڈیو واٹمور کی معلومات سے اتوار کو برسبین میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف نے کہا ” ہاں واٹمور کی بطور کوچ موجودگی سے زمبابوے کی ٹیم کو کچھ فائدہ ہوگا کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ ہونے کے باعث ہمارے کھلاڑی، ان کے کھیل اور کمزوریوں کے بارے مٰں بہت کچھ جانتے ہیں”۔

تاہم راشد لطیف نے اتوار کو ہونے میچ کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دو شکستوں کے باوجود پاکستان زمبابوے کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گا۔

انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ” پاکستان ٹیم کو بہت زیادہ دباﺅ اور دیگر مسائل کا سامنا ہے مگر وہ پھر بھی زمبابوے کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی”۔

ان کا کہنا تھا ” ہم سب یہ سمجھنے میں ناکام ہوگئے ہیں کہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور کھلاڑیوں کے مسائل کیا ہیں”۔

سابق وکٹ کیپر نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو اتوار کے میچ میں شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ” سرفراز ایک دلیر بلے باز ہیں اور وہ ان حالات میں بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں، اولین دو میچز کے لیے سرفراز کو ڈراپ کرنا ایک غلطی تھی اور اب وقت ہے کہ اسے درست کیا جائے”۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو لیگ اسپنر یاسر شاہ سمیت پانچ باﺅلرز کو شامل کرنا چاہئے ” یاسر اگر گگلیز اور سلیپرز کو درست کرسکے تو وہ زمبابوے کے بلے بازوں کے لیے کافی مشکلات پیدا کرسکتا ہے”۔

دوسری جانب سابق پاکستانی وکٹ کیپر اور کپتان وسیم باری نے زور دیا ہے کہ اگر پاکستانی کیمپ ورلڈکپ میں اپنی قسمت کی بحالی چاہتا ہے تو اسے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا ” ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم ٹامک ٹوئیاں مارتی نظر آئی اور ایسا نظر آتا تھا کہ وہ گیم میں دل اور روح ڈالنے میں ناکام ہے”۔

انہوں نے سنیئر بلے باز یونس خان سے مطالبہ کیا کہ ان کا رضاکارانہ طور پر کچھ میچوں کے لیے دستبردار ہوجانا ٹیم کے بہترین مفاد میں ہوگا ” یونس ایک محب وطن کھلاڑی اور ہائی کلاس بیٹسمین ہے اور اسے ایک مثال قائم کرنا چاہئے جیسے مصباح نے گزشتہ سال یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے میچ سے باہر رہ کر کی تھی”۔

انہوں نے اسپیشلسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل ہونے پر زور دیا جبکہ انہوں نے باﺅلنگ لائن کی مضبوطی کے لیے اگلے میچ میں راحت علی کی شمولیت کی بھی حمایت کی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…